”میں اتنی بڑی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتا کیونکہ۔۔“ تحریک انصاف کی جانب سے نام فائنل کرنے کے بعد ناصر درانی نے معذرت کر لی اور انتہائی حیران کن وجہ بیان کر دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام فائنل کر لیا ہے تاہم ناصر درانی نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کے بعد ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، فواد چودھری اور دیگر رہنما شامل تھے۔کمیٹی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کا نام فائنل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا،تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام فائنل کر لیا ہے۔ ناصر درانی آئی جی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں۔ جس کے بعد اب ناصر درانی نے ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ میری صحت اتنی بڑی ذمہ داری کی اجازت نہیں دیتی ، مجھے جب بھی پاکستان کی خدمت کا موقع ملا خدمت کی اور کروں گا ، میرے دل میں 7 سے زائد سٹنٹ لگے ہوئے ہیں

Comments
Post a Comment