’’ کام نہ ملنے کی وجہ سے میں شرابی ہوگیا، جسم ڈھلک گیا لیکن پھر اس عورت نے میرا ۔ ۔ ۔‘‘ معروف بھارتی اداکار بوبی دیول نے شوبز کی چکا چوند کے پیچھے چھپی ایسی دردناک کہانی بیان کردی کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

                             
                          ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول  نے انکشاف کیاہے کہ گزشتہ 4 برسوں سے کام نہ ملنے کے باعث وہ ٹوٹ گئے تھے اور خود کو شراب میں غرق کرلیا تھا، جسم ڈھلکنے لگا تھا لیکن میری بیوی نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ بوبی دیول کے والد دھرمیندرا اور بڑے بھائی سنی دیول بالی ووڈ کے سپراسٹار ہیں لیکن والد اوربھائی کی طرح کی کامیابی ان کے حصے میں نہیں آئی، وہ گزشتہ 4 سال سے بے روزگارتھے، اس دوران ان کے ساتھ کیا بیتی وہ انہوں نے خود ہی ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔

اپنے ایک انٹرویو میں بوبی دیول بے روزگاری کے 4 برسوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ناکامی کے 4 برسوں کے دوران وہ شراب کے عادی بن گئے تھے، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ان کا جسم ڈھلک گیا تھا لیکن اس دوران ان کی بیوی اور بچوں نے کسی بھی لمحے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ یہ بیوی اور بچے ہی تھے جنہوں نے انہیں مکمل تباہی سے بچایا، وہ ہر حال میں اپنے بچوں کے لیے ایک بہترین باپ بننا چاہتے ہیں۔

1995 میں ‘بارات’ جیسی سپر ہٹ فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے بوبی دیول نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کام خود چل کر ان کے پاس آتا تھا لیکن فلم انڈسٹری آہستہ آہستہ تبدیل ہونا شروع ہوگئی اورمیں ان چیزوں کو نہیں سمجھ سکا اور کچھ غلط فلموں کومنتخب کیا جو باکس آفس پر ناکام ہوگئیں۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل 4 سال بعد ان کی فلم پوسٹربوائز ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم ناکام ہوگئی تھی اور اب ان کی تمام امیدیں سلمان خان کی فلم ریس 3 سے جڑی ہیں اور وہ اس فلم میں دوبارہ اینٹری دے رہے ہیں جس کے ساتھ ان کا کیریئر  براہ راست جڑا ہے


Comments