کپتان کا کوئیک ایکشن، فاروق بندیا ل کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی کامران شاہد نے انکشاف کیاہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا ہے، انہوں نے یہ ایکشن پر سوشل میڈیا پر صارفین کی شکایات کی بھر مار پر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب سے سیاسی رہنما فاروق بندیا ل کی تحریک انصاف میں شمولیت پر سوشل میڈیا پرصارفین کی جانب سے بھونچال برپا کردیا گیا تھا ، صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شخص ریپ اور ڈکیتی کاسزا یافتہ ملزم ہے جس نے سابق صدر ضیا ءالحق کے دور میں اداکارہ شبنم کو ان کے بیٹے اور شوہر کے سامنے دوران ڈکیتی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، سوشل میڈیاپر تنقید کے بعد عمران خان نے ان الزامات کی تحقیقات کے لئے نعیم الحق کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی تھی اور بعد ازاں فوری ایکشن لیتے ہوئے فار وق بندیا ل کو تحریک انصاف سے خارج کرنے کااعلان کردیا                                                                                             

Comments