تمام افواہیں ، قیاس آرائیاں بے بنیاد ، عام انتخابات 25جون کو ہی ہونگے ، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

                                اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹ بابر یعقوب نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہونگے اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔کا غدات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 2سے 6جون تک ہوگی ری الیکشن کمیشن                                                                      تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی منظوری دیدی ہے اور ملک میں عام انتخابات 25جولائی 2018کو ہی ہو نگے اور کاغذات نامزدگی 2سے 6جون تک جمع کروائے جاسکیں گے ،انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں شیڈول کے مطابق سرانجام پائیں گی،انہوں نے کہاکہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا،بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں چھاپے جائیں گے ، بیلٹ پیپر ز کے لئے کاغذ برطانیہ اور فرانس سے منگوایا ہے ، آدھا کاغذ کراچی اور آدھا لاہور جائیگا ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14جون تک کی جائے گی ۔ اس موقع پر جب صحافیوں نے ان سے سوال کرنے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ انتخابی شیڈول میں تمام سوالوںکا جواب موجود ہے                                                                         

Comments